پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا، یہ میچ کب شروع ہو گا؟ صحیح وقت جانئے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا، یہ میچ کب شروع ہو ...
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا، یہ میچ کب شروع ہو گا؟ صحیح وقت جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکن ٹیم سیریز بچانے کیلئے آج کا میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گی جبکہ پاکستانی ٹیم مسلسل تیسری حاصل کر کے سیریز فتح کرنے کا عزم لئے میدان میں اترے گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مجھے مین آف دی میچ ملا تو بابر نے کہا۔۔۔“ سنچریوں کا ”ڈھیر“ لگانے والے بابر اعظم کو دوسرے میچ میں بھی مین آف دی میچ کا ایوارڈ نہ ملا تو انہوں نے شاداب خان سے کیا کہا؟ سپنر نے ایسی حقیقت بتا دی کہ جان کر آپ بابر اعظم کو سیلوٹ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے
گزشتہ دو میچوں کی طرح آج کا میچ بھی ڈے اینڈ نائٹ ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہو گا ۔ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو میچوں میں ناکامی کے باعث احمد شہزاد کی جگہ امام الحق کو موقع دینے کا امکان ہے جبکہ عماد وسیم کی جگہ بھی کوئی اور کھلاڑی ٹیم کا حصہ بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔دوسرے ون ڈے میں عماد وسیم آﺅٹ ہوئے تو کمنٹری کرتے رمیز راجہ نے کیا کہا؟ جان کر آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے اور بمشکل ہی کہہ پائیں گے کہ ”رمیز راجہ یو بیوٹی“
واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز میں اب تک کھیلے گئے دونوں میچوں میں فتح حاصل کر کے 5 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فتح حاصل کر رکھی ہے اور اگر آج کے میچ میں بھی جیت مقدر بنی تو ناقابل شکست برتری حاصل ہو جائے گی جبکہ سری لنکن ٹیم کو سیریز کی شکست سے بچنے کیلئے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔

مزید :

کھیل -