عماد وسیم بھی ٹیم سے باہر، ان کی جگہ کس کھلاڑی کو شامل کیا گیا؟ جان کر آپ کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہے گا کیونکہ۔۔۔
ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل کا ٹاس ہو گیا اور سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مجھے مین آف دی میچ ملا تو بابر نے کہا۔۔۔“ سنچریوں کا ”ڈھیر“ لگانے والے بابر اعظم کو دوسرے میچ میں بھی مین آف دی میچ کا ایوارڈ نہ ملا تو انہوں نے شاداب خان سے کیا کہا؟ سپنر نے ایسی حقیقت بتا دی کہ جان کر آپ بابر اعظم کو سیلوٹ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے
اس میچ کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اوپنر احمد شہزاد کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ دوسری تبدیلی ایسی ہے کہ جان کر آپ خوشی سے اچھل پڑیں گے۔
گزشتہ دو میچوں میں ناکامی کے باعث عماد وسیم کو بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جسے تمام پاکستانی کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔دوسرے ون ڈے میں عماد وسیم آﺅٹ ہوئے تو کمنٹری کرتے رمیز راجہ نے کیا کہا؟ جان کر آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے اور بمشکل ہی کہہ پائیں گے کہ ”رمیز راجہ یو بیوٹی“
فہیم اشرف نے چیمپینز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کیخلاف عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے ناممکن فتح دلائی تھی جس کے بعد سے وہ پاکستانیوں کے دلوں میں گھر چکے ہیں تاہم انہیں انٹرنیشنل میچوں میں کھیلنے کا موقع کم ہی ملا ہے اور آج پاکستانی دعاگو ہیں کہ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔