ڈیبو کرنے والے امام الحق کی انتہائی شاندار بلے بازی،پہلی ہی میچ میں سینچری بنا ڈالی
ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے انعام الحق نے اپنے ڈیبو میچ میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہر کرتے ہوئے سینچری بنائی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ جاری ہے جس میں پاکستان ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ،اس میچ میں انعام الحق نے ڈبیو کیا اور اس موقع پر سینئر پلیئر محمد حفیظ نے انہیں پاکستان کی کیپ پہنائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔انعام الحق نے ثابت کیا کہ وہ سابق کپتان اور انتہائی شاندار بلے باز انضمام الحق کے بھتیجے ہیں ،انعام الحق نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 125 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے سینچری بنائی ۔
واضح رہے کہ انعام الحق کو ٹیم میں کھلانے پر انضمام الحق پر مبینہ طور پر تنقید بھی کی گئی تھی تاہم کھلاڑی نے ثابت کر دیاہے کہ ان کو ٹیم میں کھلا کر کوئی بھی غلطی نہیں کی گئی بلکہ پاکستان کو ایک اور اچھا اپننگ بیٹسمین مل گیاہے ۔