پاکستان تھیسارا پریرا کے دل میں بس گیا، سری لنکا پہنچ کر ایسی تصاویر اپ لوڈ کر دیں کہ پاکستانیوں کو ’افسردہ‘ کر دیا، دیکھ کر آپ بھی کہیں گے ”کاش یہ سب اب بھی یہیں ہوتے“
کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزادی کپ کا اختتام ہو چکا اور ورلڈ الیون پاکستان سے جا چکی مگر ایسا لگتا ہے کہ جہاں پاکستانی ان کھلاڑیوں کو بہت زیادہ یاد کر رہے ہیں وہیں ان کھلاڑیوں کے دلوں میں بھی پاکستانی اور پاکستان بس گئے ہیں اور اس کا ثبوت تھیسارا پریرا کی ٹویٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں خیریت سے گھر پہنچ گیا ہوں اور۔۔۔“ فاف ڈوپلیسی نے وطن پہنچتے ہی ایسا ٹویٹ کر دیا کہ پاکستانیوں کے دل ٹوٹ گئے، بھارتیوں کو باتیں کرنے کا موقع دیدیا، تفصیلات جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے” کیوں ڈوپلیسی کیوں؟“
آزادی کپ کے 2میچوں میں جاندار کارکردگی کے ذریعے پاکستانیوں کے دل جیتنے والے تھیسارا پریرا اپنے دل سے پاکستان کی یاد کو نہ نکال سکے اور اپنے وطن پہنچ کر بھی چند تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کر دیں۔ یہ تصاویر انہوں نے وطن واپسی سے پہلے لاہور میں گزارے آخری لمحات کے دوران اتاریں اور اپنے وطن پہنچ کر انہیں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مریم نواز واٹس ایپ کے ذریعے ان لوگوں کو کال کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ۔۔۔“ حامد میر نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، مریم نواز کا کون سا راز بے نقاب کر دیا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ” آخری دن کے مزے۔۔۔ بہت ہی زبردست یادیں بنائیں۔۔۔ ہاں۔۔۔! یہ بہت ہی شاندار تجربہ تھا۔“
Last day fun
— Thisara perera (@PereraThisara) September 17, 2017
Made great memories
Yes It's been a great experience #WorldXI pic.twitter.com/9jywUJGOiW
ان کی یہ تصاویر دیکھ کر جہاں پاکستان کیلئے ان کا پیار دیکھ کر پاکستانیوں کا دل خوشی سے بھر گیا ہے وہیں وہ یہ سوچ کر بھی افسردہ ہیں کہ ورلڈ الیون کب آئی اور کب چلی گئی، وقت کا پتہ ہی نہ چلا، اور سارے یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ ”کاش یہ سب اب بھی یہیں ہوتے۔“