بنگلہ دیش انڈر 19 نے جنوبی افریقہ کو پانچویں ون ڈے میچ میں 8 رنز سے ہرا کر یوتھ سیریز جیت لی

بنگلہ دیش انڈر 19 نے جنوبی افریقہ کو پانچویں ون ڈے میچ میں 8 رنز سے ہرا کر یوتھ ...
بنگلہ دیش انڈر 19 نے جنوبی افریقہ کو پانچویں ون ڈے میچ میں 8 رنز سے ہرا کر یوتھ سیریز جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

    چٹاگانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش انڈر 19 نے پانچویں ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ انڈر 19 کو 8 رنز سے شکست دے کر سات میچوں کی سیریز میں 4-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، جنوبی افریقہ کی ٹیم 258 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ محمد سیف الدین نے 5 وکٹیں حاصل کرکے بنگلہ دیش کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق چٹاگانگ میں کھیلے گئے یوتھ ون ڈے سیریز کے پانچویں میچ میں بنگلہ دیش انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے۔ پیناک گوش نے 76 اور مہدی حسن نے 63 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے زیاد نے 6 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جنوبی افریقہ انڈر 19 کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔ ریوالڈو 63 ، ڈیان 60 اور ویان ملڈر 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے محمد سیف الدین نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں مرد میدان قرار دیا گیا۔

مزید :

کھیل -