”میرے دل کی کپتان کیلئے کوئی۔۔۔“ ویسٹ انڈین کھلاڑی ڈیرن سیمی نے پہلی مرتبہ اپنی اہلیہ کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی، سوشل میڈیا پر ہنگامہ، دیکھ کر آپ بھی دم بخود رہ جائیں گے

کھیل

جمیکا (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کو تو پوری دنیا ہی پہچانتی ہے لیکن ان کی اہلیہ کے بارے میں کم لوگ ہی جانتے تھے اور آج تک ان کی کوئی تصویر بھی سامنے نہ آئی تھی تاہم اب انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی ہے اور دیکھنے والے دم بخود رہ گئے ہیں۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
تفصیلات کے مطابق ڈیرن سیمی نے اہلیہ کے ساتھ کشتی میں اتاری گئی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ”میرے دل کی کپتان کیلئے کوئی کیپشن۔۔۔“

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ڈیرن سیمی نے جیسے ہی تصویر اپ لوڈ کی تو لوگوں نے جوڑے کی تعریف کے پل باندھ دئیے اور ہر کسی نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ڈیرن سیمی کی قیادت میں ویسٹ انڈیز 2مرتبہ ٹی 20 ورلڈ چیمپئن بنا جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی قیادت اور پھر لاہور میں فائنل کھیل کر انہوں نے پاکستانیوں کے دل میں بھی جگہ بنائی۔