کرکٹرسلمان بٹ،فاسٹ باولرمحمدعرفا ن، محمد آصف کے لئے بڑی خوشخبری،کھلاڑیوں کوواپڈا میں 18ویں گریڈ میں ترقی مل گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)کرکٹر سلمان بٹ ،فاسٹ باولر محمدعرفان اورمحمد آصف کو واپڈامیں 18ویں گریڈ پر ترقی دے دی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق واپڈا کو قائد اعظم ٹرافی جتوانے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرقومی کرکٹ ٹیم کے تینوں کھلاڑیوں کو 18ویں گریڈ پر فائز کیا گیاہے۔یہی نہیں کرکٹر کامران اکمل کی تنخواہ اور مراعات بھی دگنی کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ سلمان بٹ رواں ڈومیسٹک سیزن میں بھی واپڈ اکی کپتانی کریں گے جبکہ انہوں نے قائد اعظم ٹرافی کی دونوں اننگز میں سنچریاں سکور کی تھیں