آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ کیس،اجیت چنڈیلا پر تاحیات ، ہیکن شاہ پر پانچ سالہ پابندی عائد، اسد رؤف کو بیان داخل کرانے کی مہلت

آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ کیس،اجیت چنڈیلا پر تاحیات ، ہیکن شاہ پر پانچ سالہ ...
آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ کیس،اجیت چنڈیلا پر تاحیات ، ہیکن شاہ پر پانچ سالہ پابندی عائد، اسد رؤف کو بیان داخل کرانے کی مہلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ میں سپاٹ فکسنگ کے مجرم اجیت چنڈیلا پر تاحیات ، ہیکن شاہ پر پانچ سالہ پابندی عائد کردی جبکہ پاکستانی امپائر اسد رؤف کو بیان داخل کرانے کی مہلت دیدی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی نے اجیت چنڈیلا پرکرکٹ کے دروازے بند کر دیے ہیں ان پر آئی پی ایل 2013 میںسپاٹ فکسنگ کا الزام ثابت ہونے پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں آئی پی ایل 2015 میں سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث ہیکن شاہ پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی ہے۔
پاکستانی امپائر اسد رو¿ف پر بھی آئی پی ایل میں سپاٹ فکسنگ کا الزام ہے جس پر آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ کے الزام میں پاکستانی امپائراسد رو¿ف کوبیان داخل کرنے کی مہلت دیدی گئی ہے۔ ڈسپلنری کمیٹی نے کہا ہے کہ پاکستانی امپائراسد رؤف 9 فروری تک تحریری بیان داخل کرائیں ان پر پر الزامات کاحتمی فیصلہ12فروری کو کیاجائے گا۔

مزید :

کھیل -