تیسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 135 رنز سے شکست دیدی، سیریز میں 2-1 کی برتری

تیسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 135 رنز سے شکست دیدی، سیریز میں 2-1 کی برتری
تیسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 135 رنز سے شکست دیدی، سیریز میں 2-1 کی برتری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو 135 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے اور اس کے ساتھ ہی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی رسائی کی امیدیں بھی برقرار ہیں۔ انور علی اور یاسر شاہ نے 2,2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر کے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق پرماداسا سٹیڈیم کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر316 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر سرفراز احمد نے 77، محمد حفیظ 54 اور کپتان اظہر علی نے49 رنز بنائے جبکہ شعیب ملک 42 اور محمد رضوان نے 35 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس میچ میں پاکستان کے 6 ابتدائی بلے بازوں نے انفرادی طور پر 35 رنز عبور کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ سری لنکا کی جانب سے لاستھ ملینگا اور پاتھیرانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

   تیسرا ون ڈے: تماشائیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں پر پتھراﺅ، مزید جاننے کیلئے کلک کریں
ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اوپنرز نے پراعتماد طریقے سے اننگز کا آغاز کیا تاہم انور علی نے33 کے مجموعی سکور پر دلشان کی وکٹ حاصل کر کے جیت کی بنیاد رکھی۔ انور علی نے 42 کے مجموعی سکور پر کوشل پریرا کی اہم وکٹ بھی حاصل کر لی جس کے بعد یاسر شاہ نے اپنا جادو چلایا اور یکے بعد دیگرے دو اہم وکٹیں حاصل کر کے میچ پر گرفت مضبوط بنا لی اور بالآخر سری لنکا کی پوری ٹیم 42 ویں اوور میں صرف 181 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ تھری مانے 56 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر بلے بازوں میں دلشان نے 14، پریرا 20، تھرنگا 16، میتھیوز4، چندی مل 18 سری وردنے2 اور لاستھ ملینگا 6 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ سرفراز احمد نے بہترین بیٹنگ کے بعد وکٹوں کے پیچھے بھی خوبصورت کھیل پیش کیا اور 2 اہم کھلاڑیوں کے بہترین کیچ پکڑ کر ایک بار پھر خود کو ثابت کر دیا۔
یاسر شاہ نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور انور علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ راحت علی اور پہلا ون ڈے کھیلنے والے عماد وسیم نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے جبکہ سیریز کا چوتھا میچ 22 جولائی بروز بدھ کولمبو میں ہی کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -Headlines -