شعیب ملک ”سالوں“ کا غم غلط کرتے ہوئے، یووراج سنگھ، ویرات کوہلی کو لطیفہ سناتے ہوئے ویڈیو سامنے آ گئی، کیا کہہ رہے ہیں؟ جان کر آپ کا بھی ہنسی سے برا حال ہو جائے گا

کھیل

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی چاہے میدان میں کتنے ہی برہم کیوں نہ دکھائی دیں مگر اس میں کوئی شک نہیں وہ آپس میں بہت اچھے دوست ہیں اور اس کا اظہار وقتاً فوقتاً دونوں ممالک کے کھلاڑی کرتے بھی رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ بھارت کی شکست پر ثانیہ بھابھی بھی ”سیاسی“ ہو گئیں، ایسا بیان جاری کر دیا کہ بھائی بھی خوش ہو گئے اور ”دیوروں“ کا دل بھی رہ گیا، شعیب ملک بھی حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکے
آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں پاک، بھارت فائنل میچ سے متعلق جس طرح کی ہوا بنائی گئی اس سے یوں محسوس ہوتا تھا کہ جیسے یہ کرکٹ کا میچ نہیں بلکہ دو ملکوں کی جنگ ہے جو گیند اور بلے کیساتھ نہیں بلکہ تلوار اور نیزے کیساتھ لڑی جانی ہے تاہم اب شعیب ملک، ویرات کوہلی، اظہر محمود، یوراج سنگھ اور دیگر کھلاڑیوں کی ایک ایسی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے جو تصویر کا بالکل دوسرا رخ پیش کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ پاکستانیوں نے برطانوی پولیس کو بھی بھنگڑا ڈالنے پر مجبور کر دیا، میچ میں فتح کے بعد پولیس اہلکار نے ایسا بھنگڑا ڈالا کہ بھارتیوں کے سینوں پر سانپ لوٹ گیا، دیکھ کر جیت کا لطف دوبالا ہو جائے گا
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو آتے ہی بہت پسند کی جا رہی ہے اور ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ کرکٹ میچ کو صرف گراﺅنڈ تک ہی محدود ہونا چاہئے اور دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کیساتھ ایسا ہی برتاﺅ رکھنا چاہئے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔