آرمی چیف نے پاکستان کی جیت کا جشن کیسے منایا اور سرحدوں کی حفاظت کرنے والے پاک فوج کے جوان جس انداز میں خوشی کا اظہار کرتے رہے؟ تصاویر اور ویڈیوز سامنے آ گئیں، پاکستانی ایک بار پھر خوشی سے جھوم اٹھے

کھیل

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا فائنل عوام کے علاوہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور فوجی جوان بھی دیکھتے رہے اور فتح کے بعد بھنگڑا ڈال کر جشن بھی منایا۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفورنے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ پاکستانیوں نے برطانوی پولیس کو بھی بھنگڑا ڈالنے پر مجبور کر دیا، میچ میں فتح کے بعد پولیس اہلکار نے ایسا بھنگڑا ڈالا کہ بھارتیوں کے سینوں پر سانپ لوٹ گیا، دیکھ کر جیت کا لطف دوبالا ہو جائے گا


آرمی چیف نے قمر جاوید باجوہ نے میچ دیکھا اور فتح ملنے پر وکٹری کا نشان بناتے ہوئے تصاویر بنوائیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے پاک فوج کے جوانوں کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں جو پاکستانی بلے بازوں کی جانب سے چھکے، چوکے لگانے اور باﺅلرز کی جانب سے وکٹیں حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے رہے اور فتح پر بھنگڑا ڈالتے ہوئے جشن منایا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ بھارت کی شکست پر ثانیہ بھابھی بھی ”سیاسی“ ہو گئیں، ایسا بیان جاری کر دیا کہ بھائی بھی خوش ہو گئے اور ”دیوروں“ کا دل بھی رہ گیا، شعیب ملک بھی حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکے
وطن کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے ان فوجی جوانوں کو فتح کی خوشی میں جھومتا دیکھ کر پاکستانی عوام بھی ایک مرتبہ پھر خوشی سے جھومنے پر مجبور ہو گئی ہے۔