شکست نے بھارتی کرکٹ ٹیم میں پھوٹ ڈال دی؟ پاکستان کیخلاف چھکوں کی برسات کرنے والے ہردیک پانڈیا نے میچ کے بعد ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پورے بھارت میں ہلچل مچ گئی

کھیل

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں تاریخی اور عبرتناک شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ بھارت کے تمام بلے باز پاکستانی باﺅلنگ لائن کے سامنے بے بس نظر آئے مگر ہردیک پانڈیا نے مزاحمت کرتے ہوئے اچھی اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ شعیب ملک ”سالوں“ کا غم غلط کرتے ہوئے، یووراج سنگھ، ویرات کوہلی کو لطیفہ سناتے ہوئے ویڈیو سامنے آ گئی، کیا کہہ رہے ہیں؟ جان کر آپ کا بھی ہنسی سے برا حال ہو جائے گا
ہردیک پانڈیا کو رویندرا جدیجہ نے رن آﺅٹ کروایا تو ہردیک پانڈیا کا غصہ قابل دید تھا۔ اس پر بھارتی عوام نے بھی بڑا شور مچایا گیا تاہم اب ایک بھارتی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہردیک پانڈیا نے میچ کے بعد یہ ٹویٹ کیا کہ ”ہمیں تو اپنوں نے لوٹا، غیروں میں کہاں دم تھا۔“ لیکن کچھ ہی دیر بعد ڈیلیٹ بھی کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ بھارت کی شکست پر ثانیہ بھابھی بھی ”سیاسی“ ہو گئیں، ایسا بیان جاری کر دیا کہ بھائی بھی خوش ہو گئے اور ”دیوروں“ کا دل بھی رہ گیا، شعیب ملک بھی حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکے
اب اگر ان کی ٹویٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہ رویندرا جدیجہ سے شدید ناراض دکھائی دیتے ہیں کیونکہ بھارتی ٹیم کا اس وقت جیسا بھی حال تھا، ہردیک پانڈیا کم از کم ”ذلالت“ کم ضرور کر رہے تھے ۔