میرواعظ نے پاکستان کی فتح پر پیغام جاری کیا تو گوتم گمبھیر کو شدید مرچیں لگ گئیں، ایسا جواب دیدیا کہ جان کر ہر پاکستانی کا خون کھول اٹھا، جان کر آپ کے بھی غصے کی انتہاءنہ رہے گی

میرواعظ نے پاکستان کی فتح پر پیغام جاری کیا تو گوتم گمبھیر کو شدید مرچیں لگ ...
میرواعظ نے پاکستان کی فتح پر پیغام جاری کیا تو گوتم گمبھیر کو شدید مرچیں لگ گئیں، ایسا جواب دیدیا کہ جان کر ہر پاکستانی کا خون کھول اٹھا، جان کر آپ کے بھی غصے کی انتہاءنہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کی شکست اور پاکستان کی کامیابی پر مداحوں میں تو تکار جاری ہے اور سوشل میڈیا پر ایک ’جنگ‘ کا سماں ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ میچ سے قبل بھارت کے جو شائقین سوشل میڈیا پر انتہائی جارحانہ اور ’بدتمیز‘ نظر آ رہے تھے، انہیں اب منہ چھپانے کی بھی جگہ نہیں مل پا رہی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ شکست نے بھارتی کرکٹ ٹیم میں پھوٹ ڈال دی؟ پاکستان کیخلاف چھکوں کی برسات کرنے والے ہردیک پانڈیا نے میچ کے بعد ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پورے بھارت میں ہلچل مچ گئی
ایسی ہی ایک ’جنگ‘ بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر اور مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماءمیر واعظ عمر فاروق کے درمیان بھی دیکھنے کو ملی۔ میر واعظ نے پاکستان کی فتح پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا کہ ” ہر طرف آتش بازی ہے۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ عید قبل از وقت آ گئی۔ بہتر کھیلنے والی ٹیم کا دن رہا۔ پاکستانی ٹیم کو جیت کی مبارکباد۔“

ان کی اس ٹویٹ پر پاکستانیوں کی جانب سے خیرمقدمی پیغامات جاری تھے کہ گوتم گمبھیر بھی میدان میں کود پڑے اور ایسا جواب دیدیا کہ ہر مسلمان کا خون کھول اٹھا۔ انہوں نے لکھا ” میر واعظ آپ کیلئے ایک تجویز ہے۔ آپ سرحد پار کر کے اس پار کیوں نہیں چلے جاتے؟ وہاں آپ کو بہتر پٹاخوں (چائنیز؟) اور عید کا جشن ملے گا۔ میں پیکنگ میں آپ کی مدد کر سکتا ہوں۔“

میر واعظ اور گوتم گمبھیر کے ٹویٹس پر لوگوں نے مختلف انداز میں اپنا ردعمل ظاہر کیا تاہم زیادہ تر افراد نے گوتم گمبھیر کو آڑے ہاتھوں ہی لیا۔ ایک صارف فیصل نے لکھا'' تجھے مرچی لگی تو میں کیا کروں?''

مزید :

کھیل -