”میں نے یہ چھکے خود کھائے تھے“ شاداب خان نے ہردیک پانڈیا کے ہاتھوں لگاتار چھکے کھانے سے متعلق حیران کن بات کہہ دی، ایسی بات کہ اگر سکندر بخت کو پتہ چل گئی تو۔۔۔

کھیل

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان سپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ پانڈیا سے لگاتار چھکے کھانے پر انہیں کوئی پریشان نہیں کیونکہ انہوں نے جان بوجھ کر ہردیک پانڈیا کو ایک جیسی گیندیں کروائی تھیں۔ شائقین کرکٹ کو تو یہ بات ہضم ہو گئی ہے لیکن اگر یہی بات سکندر بخت کو پتہ چل گئی تو شاداب خان کی خیر نہیں۔۔۔!

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ شکست نے بھارتی کرکٹ ٹیم میں پھوٹ ڈال دی؟ پاکستان کیخلاف چھکوں کی برسات کرنے والے ہردیک پانڈیا نے میچ کے بعد ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پورے بھارت میں ہلچل مچ گئی
غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ پانڈیا جب ان کو چھکے لگا رہے تھے تو ان کو کوئی پریشانی نہیں ہوئی تھی۔شاداب کا کہنا تھا کہ گراؤنڈ کے اندر ان کے ذہن میں کوئی شک نہیں تھا کیونکہ اس وقت 6 وکٹیں گر چکی تھیں اور ٹیم کی یہی کوشش تھی کہ کسی طرح ایک اور وکٹ حاصل کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”خدا کا واسطہ ہے اب بس کر دو۔۔۔!“ ہربھجن سنگھ نے شکست کے بعد پاکستانیوں کے سامنے ہاتھ جوڑ دئیے، کس بات سے روک رہے ہیں؟ جان کر آپ بھی کہیں گے”پہلے شروع کیوں کیا تھا؟“
شاداب خان نے بتایا کہ انہوں نے جان بوجھ ایک ہی جگہ تیں چار گیندیں پھینکیں اور وہ چاہتے تھے کہ پانڈیا کوئی بال کو تو 'مس ٹائم' کرے۔ واضح رہے کہ شاداب خان کو میچ کے 23 ویں اوور میں 23 رنز پڑے تھے جن میں لگاتار تین چھکے شامل تھے۔ اس موقع شائقین کو لگا رہا تھا کہ میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔