لاہور پریس کلب کا قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو اعزاز لائف ممبر شپ دینے کا اعلان

لاہور پریس کلب کا قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو اعزاز لائف ممبر شپ دینے کا ...
لاہور پریس کلب کا قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو اعزاز لائف ممبر شپ دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی چیمپئن ٹرافی جیتنے پر لاہور پریس کلب نے قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو اعزاز لائف ممبر شپ دینے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کو انتہائی دردناک شکست سے دور چار کر کے چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہباز ،نائب صدر زاہد گوگی ،سیکریٹری عبدالمجید ساجد ،جوائنٹ سیکریٹری احسان شوکت کی جانب سے قومی ٹیم مبارک باد پیش کی گئی ہے ۔بھارت کو شکست دے کر ایک طویل وقت کے بعد پاکستانی عوام کو خوشی کا موقع فراہم کرنے پر پریس کلب کی جانب سے پوری ٹیم کو اعزازی لائف ممبر شپ دینے کا اعلان کر دیا گیاہے۔

مزید :

کھیل -