”ہاشم آملہ لاہور قلندرز میں شامل۔۔۔“ چیمپینز ٹرافی کی جیت کے بعد پاکستانیوں کیلئے ایک اور شاندار خوشخبری آ گئی

کھیل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کی جیت کے بعد ایک اور خوشخبری آ گئی ہے کہ جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ ایک طرح سے لاہور قلندرز میں شامل ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ شکست نے بھارتی کرکٹ ٹیم میں پھوٹ ڈال دی؟ پاکستان کیخلاف چھکوں کی برسات کرنے والے ہردیک پانڈیا نے میچ کے بعد ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پورے بھارت میں ہلچل مچ گئی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے جنوبی افریقہ T20 لیگ میں ڈربن فرنچائز خرید لی ہے اور ہاشم آملہ اس فرنچائز کا حصہ ہیں۔ یوں پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ہاشم آملہ ایک طرح سے ”قلندر“ بن گئے ہیں اور اب یہ امید بھی کی جا سکتی ہے کہ وہ پی ایس ایل کے تیسرا حصہ کھیلنے پر آمادگی بھی ظاہر کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”خدا کا واسطہ ہے اب بس کر دو۔۔۔!“ ہربھجن سنگھ نے شکست کے بعد پاکستانیوں کے سامنے ہاتھ جوڑ دئیے، کس بات سے روک رہے ہیں؟ جان کر آپ بھی کہیں گے”پہلے شروع کیوں کیا تھا؟“
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہ لیگ کامیاب رہی اور فواد رانا ہاشم آملہ کو پی ایس ایل میں شامل کرنے میں کامیاب ہو گئے تو پھر ان کے پیچھے پیچھے جنوبی افریقی ٹیم کے کئی کھلاڑی لیگ کھیلنے پر رضامند ہو جائیں گے۔