نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی گرانٹ ایلیٹ نے پاکستان کو جیت کا سب سے شاندار پیغام جاری کر دیا، دیکھ کر پاکستانی شہریوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

کھیل

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی گرانٹ ایلیٹ نے پاکستان کی جیت پر سب سے شاندار پیغام جاری کر دیاہے جسے دیکھ کر پاکستانی شائقین خوشی کے مارے پھولے نہ سمائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے گزشتہ روز بھارت کو چاروں شانے چت کر کے چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کر لی ہے اور پوری قوم کو عید کا تحفہ دیدیا ہے اور اس حوالے سے پوری دنیا کے مایہ ناز کرکٹرز اور ستاروں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں ۔
نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی گرانٹ ایلیٹ نے پاکستانی ٹیم کو مبارک باد دینے کیلئے سب سے منفرد طریقہ اپنا لیا اور ٹویٹر پر ’پاکستان زندہ باد کا نعرہ لکھا اور ساتھ میں پاکستان کے لہراتے ہوئے پرچم کی تصویر شیئر کی ‘۔گرانٹ ایلیٹ کے اس پیغام کو تمام پاکستانیو ںکی جانب سے سراہا جارہاہے ۔