ٹیم کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے ، سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگنی چاہئیے: ٹیسٹ کپتان مصباح الحق

کھیل

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فکسنگ کے خلاف پی سی بی کو قانون بنانا چاہئیے ۔

نیشنل سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھاٹیم کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے ، ویسٹ انڈیز کا دورہ آسان نہیں ، مشکل کنڈیشنز ہوں گی تاہم قومی ٹیم کو کھیل کے ہر شعبے میں اچھی کارکردگی دکھانا ہو گی ۔

سوچا تھا کہ شادی ۔۔۔سسرالیوں سے تنازع کے بعد باکسر محمد عامر کی اہلیہ نے ایسی بات کہہ دی کہ سب کو حیران کر دیا 

مصباح الحق نے مزید کہا کہ ٹیم کی سلیکشن سلیکٹرز کا کام ہے میرا نہیں ۔دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل ڈومیسٹک گریڈ 2کرکٹ کھیل رہا ہوں ۔