سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث کھلاڑیوں کے نام اگلے 48 گھنٹوں میں ای سی ایل میں شامل کئے جانے کا امکان

سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث کھلاڑیوں کے نام اگلے 48 گھنٹوں میں ای سی ایل میں ...
سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث کھلاڑیوں کے نام اگلے 48 گھنٹوں میں ای سی ایل میں شامل کئے جانے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سپاٹ فکسنگ کے معاملے پر زیر تفتیش کھلاڑیوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے پنجاب کے سربراہ ڈاکٹر عثمان اور تفتیشی افسر کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک اہم قومی نوعیت کی تفتیش ہے جس کیساتھ ملکی وقار منسلک ہے۔ ایف آئی اے نے محمد عرفان، شاہ زیب حسن، خالد لطیف، شرجیل خان اور ناصر جمشید کو پوچھ گچھ کیلئے 20 اور 21 مارچ کو طلب کر رکھا ہے، ان تمام کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کا مراسلہ وزارت داخلہ کو موصول ہو گیا ہے اور اگلے 48 گھنٹوں کے دوران ان تمام کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں شامل کر دئیے جائیں گے۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -