رویے میں بہتری نہیں ہو سکتی تو ہم وقت کیوں ضائع کر رہے ہیں ؟عمر اکمل کو بھول کر کسی دوسرے مستحق کھلاڑی کو ذمہ داری دی جائے :سابق کرکٹر محمد زاہد

رویے میں بہتری نہیں ہو سکتی تو ہم وقت کیوں ضائع کر رہے ہیں ؟عمر اکمل کو بھول ...
 رویے میں بہتری نہیں ہو سکتی تو ہم وقت کیوں ضائع کر رہے ہیں ؟عمر اکمل کو بھول کر کسی دوسرے مستحق کھلاڑی کو ذمہ داری دی جائے :سابق کرکٹر محمد زاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد زاہد نے قومی ٹیم کے بلے باز عمر اکمل پر وقت ضائع کیے بغیر کسی مستحق کھلاڑی کو موقع دینے کا مشورہ دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں محمد زاہد کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہے کہ عمراکمل کوئی ایسا کھلاڑی نہیں کہ جس کا ہم متبادل نہ لا سکیں۔سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ وہ کوئی اہم کھلاڑی نہیں ہے اور کئی برسوں سے ٹیم میں ہیں اس لیے ہمیں اس کے متبادل کے طور پر ضرور غور کرنا ہوگا۔عمر اکمل کے رویے پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ حال ہی میں فٹنس اور اس سے قبل ڈسپلن مسائل کے باعث ٹیم سے باہر ہوئے تھے۔ محمد زاہد نے عمراکمل کے رویے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نظر نہیں آتا کہ کسی صورت ان کے رویے اور صورت حال میں بہتری ہوسکتی ہے تو پھر ہم وقت کیوں ضائع کررہے ہیں۔

دراز قامت سابق فاسٹ باؤلر نے نوجوان بلے باز کو ٹیم سے باہر کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کو بھول جانا چاہیے اور آگے بڑھ کر ان کی جگہ دوسرے مستحق کھلاڑی کو اس کی ذمہ داری دے دینی چاہیے۔زاہد نے کہا کہ حقیقت یہ کہ اگر کسی کو بھی کئی مواقع دیے جائیں تو عمر اکمل کا مقابلہ کرسکتا ہے اس لیے مجھے تو کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ کیوں ہم اس پر انحصار کررہے ہیں۔5 ٹیسٹ اور 11 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد زاہد نے کہا کہ عمر اکمل کا عمومی رویہ ایسا نہیں ہے جس کی پاکستان کو ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل -