چیمپینز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کی نئی وردی متعارف کرا دی گئی،دیکھیں اور بتائیں کہ آپ کو کیسی لگی

کھیل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپینز ٹرافی کیلئے قومی سکواڈ کے اعلان کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نئی کٹ بھی متعارف کرا دی ہے جسے شائقین خوب پسند کر رہے ہیں اور شدت سے اس دن کے منتظر ہیں جب کھلاڑی نئی وردی پہن کر میدان میں اتریں گے۔

شاہد آفریدی نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ہیمپشائر کا حصہ بن گئے
چیمپینز ٹرافی کیلئے متعارف کرائی گئی کٹ میں گہرے اور ہلکے سبز رنگ کا استعمال کیا گیا ہے اور اس پر پی سی بی کے لوگو کیساتھ ساتھ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2017ءکا لوگو بھی کندہ کیا گیا ہے۔


اس کے علاوہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ سیشن کے دوران استعمال ہونے والی کٹس کی فراہم کر دی گئی ہیں جن کی تیاری میں سبز اور سلیٹی رنگ کا استعمال کیا گیا ہے اور یہ دیکھنے میں بہت ہی خوبصورت ہے۔ ٹریننگ کٹ پر بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سپانسرز اور پی سی بی کا لوگو بھی پرنٹ کیا گیا ہے۔

حکم امتناع واپس ،عدالت نے اسلام آباد میں ریسلنگ مقابلوں کی اجازت دیدی
سوشل میڈیا پر نئی کٹ کی تصاویر وائرل ہونے پر شائقین کرکٹ بھی پرجوش ہو گئے ہیں اور ملی جلی رائے کا اظہار کر رہے ہیں تاہم زیادہ تر لوگوں نے پسندیدگی کا ووٹ دیا ہے۔