”انوشکا، انوشکا۔۔۔“ میچ کے دوران ویرات کوہلی باﺅنڈری پر فیلڈنگ کیلئے کھڑے ہوئے تو تماشائیوں نے ان کی ”محبوبہ“ کا نام لینا شروع کر دیا، پھر انہوں نے کیا کیا؟ دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی

کھیل

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ”معاشقے“ کی باتیں تو زبان زد عام ہیں اور جب بھی انوشکا بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوئی میچ دیکھنے جاتی ہیں تو اس میچ میں ویرات کوہلی کی خراب پرفارمنس کا ملبہ بھی ان کے سر ڈال دیا جاتا ہے۔

چیمپینز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کی نئی وردی متعارف کرا دی گئی،دیکھیں اور بتائیں کہ آپ کو کیسی لگی
خبر! اب یوں محسوس ہوتا ہے کہ بھارتی شائقین بھی سمجھ گئے ہیں کہ ویرات کوہلی کی خراب پرفارمنس کا انوشکا کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ جب ایک میچ کے دوران تماشائیوں نے ویرات کوہلی کو باﺅنڈری پر فیلڈنگ کرتے دیکھا تو ان کی محبوبہ کا نام پکارنا شروع کر دیا، مگر ویرات کوہلی نے پھر کچھ ایسا کر دیا کہ دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی۔
ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان میچ میں ویرات کوہلی باﺅنڈری پر فیلڈنگ کیلئے آئے تو تماشائیوں کی تو جیسے عید ہو گئی کیونکہ وہ اپنے سٹار کرکٹرز کو اتنے قریب سے جو دیکھ رہے تھے۔ ایسے میں تماشائیوں نے انوشکا، انوشکا، کی آوازیں لگانا شروع کر دیدیں، آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ایسا کرنے پر ویرات کوہلی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے ہوں گے، مگر ایسا نہیں ہوا اور انہوں نے اپنی شرٹ کے پیچھے اشارہ کرتے ہوئے تماشائیوں کو صحیح نام لینے کی تاکید کی۔ویرات کوہلی کی تاکید پر بھی تماشائی باز نہ آئے تو انہوں نے ہاتھوں کا اشارہ کرتے ہوئے یہ تاثر دیا کہ وہ تماشائیوں کی آواز سن ہی نہیں رہے۔

ویڈیو دیکھیں۔۔۔