بیٹسمینوں نے غلطیاں کیں، بڑا سکور نہیں بنا سکے، اپل تھارنگا، ہمارے بولرز نے بہت اچھی بولنگ کی: سرفراز احمد

بیٹسمینوں نے غلطیاں کیں، بڑا سکور نہیں بنا سکے، اپل تھارنگا، ہمارے بولرز نے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابو ظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان اپل تھارنگا نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم کے بلے بازوں نے غلطیاں کیں جس کی وجہ سے ہم سکور بورڈ پر زیادہ رنز نہیں سجا سکے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میچ اور سیریز جیتنا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ، ہمارے گیند بازوں نے بہت اچھی بولنگ کرائی ہے۔

ملک میں طبقاتی نظام رائج، منی لانڈرنگ کرنے والے ملک دشمن آزاد اور چھوٹے جرم کرنے والے جیلوں میں قید ہیں: عمران خان
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میں شاہینوں نے سری لنکن باولر کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے شاندار فتح اپنے نام کی ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کپتان اپل تھارنگا کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش تھی کہ پاکستان کو ٹف ہدف دیں لیکن ہمارے بیٹسمینوں نے بہت غلطیاں کیں اور پاکستان باﺅلرز کا شکار ہوتے گئے جس کی وجہ سے ہم سکور بورڈ پر پاکستانی ٹیم کے لئے مشکل ہدف سیٹ نہیں کرسکے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سیریز جیتنے کی بے حد خوشی ہے، جتنے بھی لڑکے کھیل رہے ہیں سب پرفارم کررہے ہیں،حسن علی اور شاداب نے خاص طور پر بہت اچھی بولنگ کی جبکہ اگلے میچز میں ہم کچھ مزید پلیئرز کو آزمائیں گے۔

مزید :

کھیل -