پہلے ہی میچ میں سینچری بنانے والے انضمام الحق کے بھتیجے نے اپنی کامیابی کس کے نام کی ؟ اپنے چچا انضمام الحق کے نام نہیں بلکہ ایسے کھلاڑی کے نام کر دی کہ جان کر آپ کو بھی بے حد خوشی ہو گی

پہلے ہی میچ میں سینچری بنانے والے انضمام الحق کے بھتیجے نے اپنی کامیابی کس کے ...
پہلے ہی میچ میں سینچری بنانے والے انضمام الحق کے بھتیجے نے اپنی کامیابی کس کے نام کی ؟ اپنے چچا انضمام الحق کے نام نہیں بلکہ ایسے کھلاڑی کے نام کر دی کہ جان کر آپ کو بھی بے حد خوشی ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سری لنکا کے خلاف ڈیبومیچ میں سینچری بنانے والے انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق نے کہاہے کہ وہ اپنی سینچری کا کریڈٹ محمد حفیظ کو دیتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق امام الحق کا کہناتھاکہ حفیظ بھائی نے میچ سے قبل مجھے گرین کیپ بھی دی،یہاں تک کہ ہماری فیلڈنگ کے دوران بھی انھوں نے یہ کہا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ تم ضرور سنچری بناو گے۔ جب بیٹنگ کے دوران مجھے کریمپ پڑ گئے تھے تو اس وقت بھی انھوں نے میری ہمت بڑھائی اور مذاقاً کہا کہ اگر تم غلط شاٹ کھیل کر آو¿ٹ ہوئے تو تمہیں جوتے پڑیں گے۔

ان کا کہناتھا کہ اس میں میری کیا غلطی ہے کہ میں انضمام الحق کا بھتیجا ہوں۔ میں ہر کسی کو تو جواب دہ نہیں ہوں لیکن اس کا سب سے آسان جواب پرفارمنس ہے۔ میں ناکامی سے نہیں ڈرتا کیونکہ دنیا کے ہر کرکٹر کے کریئر میں ناکامیاں آتی ہیں۔ اچھا کرکٹر وہی ہے جو اس ناکامی سے خود کو نکالے اور پرفارمنس دے۔

واضح رہے کہ امام الحق نے اپنے پہلے ہی میچ میں سینچری بنا کر سب کو حیران کر دیا ہے جس کے بعد ہر کوئی اامام الحق کو ٹیم میں شامل کرنے کے فیصلے کو درست قرار دے رہاہے تاہم اس سے قبل انہیں ٹیم میں شامل کرنے پر انضمام الحق کو مبینہ طور پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید :

کھیل -