میچ کے اختتام پر رمیض راجہ نے امام الحق سے اردو میں سوال کیا تو آگے سے نوجوان کھلاڑی نے ایسی زبان میں روانی کے ساتھ جواب دے دیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا ،سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

میچ کے اختتام پر رمیض راجہ نے امام الحق سے اردو میں سوال کیا تو آگے سے نوجوان ...
میچ کے اختتام پر رمیض راجہ نے امام الحق سے اردو میں سوال کیا تو آگے سے نوجوان کھلاڑی نے ایسی زبان میں روانی کے ساتھ جواب دے دیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا ،سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق نے سینچری بنا کر ٹیم کو فتح یاب کروایا اور دوسری جانب مین آف دی میچ بھی قرار پائے ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک دلچسپ بحث کی جا رہی ہے اور وہ امام الحق کی با اعتماد 'باڈی لینگویج' اور انگریزی میں گفتگو ہے۔میچ کی اختتامی تقریب میں جب ان سے رمیض راجہ نے اردو میں سوال کیا تو امام الحق نے اسکا روانی سے انگریزی میں جواب دیا جس کے بعد اگلے سوالات ان سے انگریزی میں ہی کیے گئے۔ اس پر اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ نوجوان کھلاڑی اپنی کارکردگی سے تو متاثر کر ہی رہے ہیں لیکن ان میں اعتماد لانے اور اپنی بات کو متاثر کن انداز میں کہنے کی تربیت کرانے کی بھی ضرورت ہے۔ اس کی تازہ مثال امام الحق کی صورت میں پیش کی جا رہی ہے۔

ان ٹویٹس کے علاوہ سماجی رابطوں کی دیگر ویب سائٹس پر بھی ان کے بارے میں گفتگو ہوتی رہی۔ لوگوں نے امام الحق کے عینک لگا کر کرکٹ کھیلنے پر بھی باتیں کیں۔ میچ کی اختتامی تقریب کے دوران کمنٹیٹر رمیز راجہ نے امام الحق کی عینک کا ذکر کیا۔واضح رہے امام الحق اپنے پہلے میچ میں سنچری بنانے والے دنیا کے 13ویں اور دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئےہیں۔

مزید :

کھیل -