ٹیم فٹنس مسائل کا شکار ہے ، سٹائل تبدیلی کیلئے وقت چاہیے :وقار یونس
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقار یونس نے اعتراف کیاہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم فٹنس مسائل کا شکار ہے ، نئے لڑکوں کے ساتھ آگے بڑھناہے تو پیچھے مڑکر نہیں دیکھناچاہیے ۔
جیونیوز کے مطابق وقار یونس کاکہناتھاکہ ناقدین کی بات تسلیم کرتاہوں پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کا شکار ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ۔ اُن کاکہناتھاکہ ایک عرصے تک دفاعی کرکٹ کھیلتارہے ،اس صورتحال سے نکلنے میں وقت لگے گا،ہمیں اپنی کرکٹ کا سٹائل تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔