”سمیع اسلم یہ ایک چیز کھاتا پکڑا گیا تھا اس لئے۔۔۔“ معروف ٹیسٹ اوپنر کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے نکالنے کی ہوشربا وجہ سامنے آ گئی، ایسا انکشاف ہو گیا کہ جان کر آپ بھی سٹپٹا جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پریکٹس میچ میں کارکردگی کا پول کھل گیا ہے جہاں باﺅلر زکے کیساتھ بلے باز بھی انتہائی بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔
ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
محمد عامر اور یاسر شاہ جیسے باﺅلرز پر مشتمل پاکستانی باﺅلنگ اٹیک نے جہاں 400 سے زائد رنز بنوا دئیے تو وہیں بلے باز بھی بری طرح ناکام ہوئے اور 200 رنز بھی نہ بنا سکے۔ اس کارکردگی کے ساتھ ہی سب سے بڑا سوال ٹیم سلیکشن پر کھڑا ہوتا ہے کہ آخر کس حکیم کے کہنے پر سمیع اسلم کو مشکل دوروں پر اچھی کارکردگی کے باوجود ڈراپ کیا گیا اور جواب پیش کیا گیا کہ ”ان کی فٹنس خراب ہے اور وہ کڑھائی گوشت کھاتے ہوئے پکڑے گئے۔“
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
واضح رہے کہ سمیع اسلم نے دورہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز کے خلاف متحدہ عرب امارات میں اچھی کارکردگی کے بعد نیوزی لینڈ میں بھی متاثر کن کھیل پیش کیا تھا لیکن آسٹریلیا میں ایک سیریز ناکام ہونے پر انہیں بھی آزمائے ہوئے اوپنرز کی فہرست میں شامل کر دیا گیا اور شان مسعود کو کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے کے باوجود ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا۔