ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل نے اپنا بیٹ نیلام کرنے کا اعلان کردیا

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل نے اپنا بیٹ نیلام کرنے کا اعلان کردیا
ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل نے اپنا بیٹ نیلام کرنے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن )ویسٹ انڈیز کے اوپنر بلے باز کرس گیل نے اپنا بیٹ نیلام کرنے کااعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق کرس گیل نے مشکل وقت میں سپورٹ کرنے پر شائقین کا شکریہ اداکرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جس بیٹ سے انہوں نے 10 ہزار رنز مکمل کیے وہ اسے نیلام کر کے حاصل ہونے والی رقم چیریٹی کیلئے دیں گے۔

پاناما لیکس میں منظر عام پر آنے والے پاکستانیوں سمیت3300 افراد کو قید کرنے کیلئے انوکھی جیل کا ڈیزائن تیار

یاد رہے کرس گیل نے آئی پی ایل میں گجرات لائنز کیخلاف رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کھیلتے ہوئے مختصر ترین فارمیٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کیے تھے، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی ہیں۔کرس گیل ٹی 20 میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔

مزید :

کھیل -