”مکی ایک سال تک مزید کوچ رہیں گے اور۔۔۔“ عمر اکمل ٹی وی انٹرویو دینے آئے تو مکی آرتھر کا نام سنتے ہی انہوں نے ایسی حرکت کر دی کہ میزبان بھی دنگ رہ گیا، ایسا کیا کر دیا؟ دیکھ کر آپ کو بھی حیرانی ہو گی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمر اکمل نے کوچ مکی آرتھر کی مخالفت کی تو انہیں ہر طرف سے مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ پی سی بی نے ان کے بیان کی تردید تو کی ہے مگر سابق کرکٹرز نے بھی ان کے اس اقدام کو انتہائی مایوس کن اور غلط قرار دیتے ہوئے انہیں اپنے روئیے، کارکردگی اور فٹنس پر کام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”عمران خان نے مجھے بھی نازیبا پیغامات بھیجے“ عائلہ ملک بھی میدان میں آ گئیں لیکن ۔۔۔
اس معاملے پر وہ ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہے تھے کہ میزبان نے ماضی میں سامنے آنے والے ان کے سکینڈلز کی بات کی اور ساتھ ہی مکی آرتھر کا تذکرہ چھیڑ دیا جس پر انہوں نے انٹرویو ادھورا چھوڑ دینے میں ہی عافیت سمجھی۔ پروگرام کے میزبان نے کہا کہ ”کرکٹ کے علاوہ بھی بہت سے مسئلے مسائل ہیں، وہ بھی آپ کو پتہ ہے کہ کتنے آ چکے ہیں۔ تو مسئلے تو ہیں عمر، مسئلے تو ہیں۔ اور مسئلے سے اگر منہ پھیر لیا جائے تو وہ مسئلے کا حل نہیں ہے۔“
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ کاﺅنٹی میچ میں فیلڈر نے محمد عامر کا کیچ چھوڑا تو وہ شدید غصے میں آ گئے اور پھر ایسی حرکت کر دی کہ کھلاڑیوں سمیت سٹیڈیم میں موجود شائقین کے بھی منہ کھلے کے کھلے رہ گئے، کمنٹیٹر بھی پریشان ہو گئے
اس کے بعد میزبان نے ایک سوال کیا کہ ” مکی آرتھر ایک سال تو کوچ رہیں گے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اور اگر یہ سب کچھ ہونے کے بعد آپ کو ٹیم میں شامل کر لیا جاتا ہے تو کیا آپ ان کی موجودگی میں کھیلیں گے۔“ یہ سوال کرنے کی دیر تھی کہ عمر اکمل نے اپنے کان میں لگی ہینڈز فری اور آئی ایف بی نکالی اور انٹرویو ادھورا چھوڑ دیا۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔