شیکر دھون کی90گیندوں پر 132رنز کی طوفانی اننگ ،بھارت نے پہلے ایک روزہ میچ میں سر ی لنکا کو9وکٹوں سے ہرا دیا

شیکر دھون کی90گیندوں پر 132رنز کی طوفانی اننگ ،بھارت نے پہلے ایک روزہ میچ میں ...
شیکر دھون کی90گیندوں پر 132رنز کی طوفانی اننگ ،بھارت نے پہلے ایک روزہ میچ میں سر ی لنکا کو9وکٹوں سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمبولا(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت نےشیکر دھون کی طوفانی اننگ کے باعث سری لنکا کونو وکٹوں سے شکست دے دی،دھون نے 90 گیندوں پر 3 چھکوں اور 20چوکوں کے ساتھ ناقابل شکست 132رنز بنائے۔
دمبولا میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میںبھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بظاہر غلط لگ رہا تھا ،سری لنکا کی پہلی وکٹ 74رنز پر گری جب گونتھیلیکا 35رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے ان کی دوسری گرنے والی وکٹ ڈک ویلا کی تھی جہنوں نے 64رنز کی شاندار اننگ کھیلی ان کا مجموعہ وقت 139تھا۔ان کے بعد آنے والے کھلاڑیوں میں کوئی بھی بلے بازی جم کر نہ کھیل سکااورپوری ٹیم 43.2اورز میں 216رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی،سری لنکن اننگ میں 6کھلاڑی ڈبل فگرمیں شامل نہیں ہوسکے ،ان کی اننگ میںڈک ویلا کے 64، ،میتھوز اور مینڈس کے 36،36اور گونتھیلیکا کے 35رنز نمایا ں ہیں۔
بھارت کی جانب سے پاٹیل نے 34اورز میں 3جبکہ جادیو، چاہل اور بمرا نے 2,2,2وکٹیں حاصل کی۔
بھارت کی اننگ کا آغاز ہی جارہانہ تھا،شیکر دھون نے وکٹ کے چاروں طرف شاٹ کھیلنا شروع کئے تو سری لنکن باﺅلر اپنی لائن اور لینتھ ہی بھول گئے،ان کی واحد گرنے والی وکٹ شرما کی تھی جہنوں نے محض چار رنز بنائے تھے ،اس کے بعد ویرات کوہلی اور شیکردھون نے سری لنکن باﺅلرز کوباﺅلنگ ہی بھلادی دونوں نے 217رنز کا ہدف 28.5اورز میں 220رنز ایک وکٹ کے نقصان پر پو را کر لیا۔
بھارت کی جانب سے شنکردھون نے 132جبکہ کپتان ویرات کوہلی نے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔
شیکر دھون کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہوگی ہے،سیریز کا دوسرامیچ 24اگست کو پالیکے میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -