خاتون کرکٹر سدرہ امین کوگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے رول آف آنر سے نواز دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خاتون کرکٹر سدرہ امین اورباسکٹ بال کی کھلاڑی زارا خان کوگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا رول آف آنر سے نواز دیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق 2 خواتین کھلاڑیوں کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا رول آف آنر دے دیا گیا ہے،انٹرنیشنل کرکٹر سدرا امین رول آف آنر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں،باسکٹ بال کی زارا خان نے بھی رول آف آنر حاصل کیا،سدرا امین کراچی میں جاری ویمن کرکٹ کیمپ سے چھٹی لیکر لاہور پہنچیں انہوں نے اس موقع پر کہا ہے کہ رول آف آنر حاصل کرنے پر خوشی الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی-
آسٹریلین اوپن ٹینس، اعصام الحق کو مینز ڈبلز دوسرے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
زارا خان نے کہا ہے کہ خواتین کی اسپورٹس اور تعلیم میں حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، خواتین کی سپورٹس اور تعلیم میں حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔