سیریز پہ سیریز سے تیاری اور پلاننگ کا موقع نہیں ملا، کھلاڑیوں کی فٹنس عالمی معیار کی نہیں:انضمام الحق

سیریز پہ سیریز سے تیاری اور پلاننگ کا موقع نہیں ملا، کھلاڑیوں کی فٹنس عالمی ...
سیریز پہ سیریز سے تیاری اور پلاننگ کا موقع نہیں ملا، کھلاڑیوں کی فٹنس عالمی معیار کی نہیں:انضمام الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ مسلسل سیریز پہ سیریز کھیلنے سے کھلاڑیوں کو  تیاری اور پلاننگ کا زیادہ موقع نہیں ملا،ہمارے کھلاڑیوں کی فٹنس بھی عالمی معیار کی نہیں ہے۔

دنیا بھر میں امور مملکت میں ہاتھ بٹانے والی دختران اول،ایوانکا ٹرمپ بھی آج اس کلب میں شامل ہوجائیں گی

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل بھی ہیں، ایک کے بعد ایک مقابلے نے بڑی پلاننگ کا موقع نہیں دیا۔ پاکستان کے کھلاڑیوں کی فٹنس عالمی معیار کی نہیں ہے۔ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے مستقبل پر ان کی رائے بھی لیں گے۔ ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی ہی ہیں،فٹنس مکمل ہونے کے بعد دوبارہ قیادت کریں گے ،محمد حفیظ کو ان کی جگہ کپتانی دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹر پی ایس ایل کھیلنے کے لئے لاہور آنے کو تیار ہیں۔

مزید :

کھیل -