ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی ، مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی تحلیل، پی ایچ ایف نے نئی کمیٹی تشکیل دے دی

ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی ، مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی تحلیل، پی ایچ ایف نے نئی ...
ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی ، مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی تحلیل، پی ایچ ایف نے نئی کمیٹی تشکیل دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ہاکی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی تحلیل کرتے ہوئے نئی کمیٹی بنا دی ہے۔ پی ایچ ایف نے ہیڈکوچ خواجہ جنید کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ فرحت خان کو ہیڈ کوچ بنا دیا ہے جبکہ ان کی معاونت کے شفقت محمود اور محمد سرور کو قومی ہاکی ٹیم کے معاون کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم جلدی میں ہیں، نامکمل منصوبوں کا افتتاح کرکے ہمدردیاں سمیٹنا چاہتے ہیں: خورشید شاہ
تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا ہے اور اس کی جگہ نئی باڈی کا تقرر کردیا ہے۔- اولمپیئن حسن سردارپاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے چیف سلیکٹرمنتخب کئے گئے ہیں جبکہ سابق اولپمیئن حنیف خان قومی ہاکی ٹیم کے نئے منیجر منتخب ہوئے ہیں ۔ ایازمحموداورمصدق حسین ممبرسلیکشن کمیٹی منتخب ہوئے ہیں ۔ پی ایچ ایف نے یہ اقدامات ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث اٹھائے ہیں۔

مزید :

کھیل -