راجر فیڈرر نے پانچویں مرتبہ انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

راجر فیڈرر نے پانچویں مرتبہ انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
راجر فیڈرر نے پانچویں مرتبہ انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انڈین ویلز (صباح نیوز) سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور آسٹریلین اوپن چیمپئن راجر فیڈرر نے پانچویں مرتبہ انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں ہم وطن سٹانسلاس وارینکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ امریکی شہر انڈین ویلز میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور ان کے ہم وطن سٹانسلاس وارینکا آمنے سامنے تھے جس میں سابق عالمی نمبر ایک اور آسٹریلین اوپن چیمپئن راجر فیڈرر نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹانسلاس وارینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 5-7 سے ہرا کو ایونٹ اپنے نام کر لیا۔ اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں عالمی نمبر نو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے امریکا کے جیک سوک کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر تین سوئٹزرلینڈ کے سٹانسلاس وارینکا نے سپین کے کارینو بسٹا کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ راجر فیڈرر نے ایونٹ جیتنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھیں گے۔

مزید :

کھیل -