عمر اکمل اپنی خراب فٹنس کے انوکھے بہانے تراشنے لگے

کھیل


کراچی (یو این پی)ویسٹ انڈین ٹور کیلئے فٹنس کی بنیاد پر نظر انداز کئے جانے والے واحد قومی کھلاڑی عمر اکمل اپنی خراب فٹنس سے متعلق انوکھے بہانے تراشنے لگے ، ان کا کہنا ہے کہ ان کی فٹنس کے مسائل کا تعلق کسی بد احتیاطی سے نہیں بلکہ وہ جینیاتی طور پر کچھ ایسے ہیں کہ پانی پینے سے بھی ان کا وزن بڑھ جاتا ہے۔عمر اکمل کے مطابق ان کے بڑے بھائی کامران اکمل کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے کہ وہ کھانے پینے پر جتنا بھی کنٹرول کریں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا تاہم عدنان اکمل کا وزن کنٹرول میں رہتا ہے اور انہیں ایسا کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔ بار بی کیو ڈائٹ،سلاد اور پانی پر گزارہ کرنے والے عمر اکمل کایواین پی سے کہنا ہے کہ تمام تراحتیاط کے باوجود انہیں کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔