پیکیو اور شکیرا نے میسی کی شادی میں شرکت سے انکارکردیا

کھیل


بارسلونا (یوا ین پی) بارسلونا کے دفاعی کھلاڑی جیرارڈ پیکیو نے اپنی گلوکارہ اہلیہ شکیرا کے ساتھ ارجنٹائن کے اسٹار فٹ بالر لائنل میسی کی شادی میں شرکت سے انکار کردیا۔لائنل میسی کو بتایا گیا ہے کہ شکیرا پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث شادی میں نہیں آسکیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کی اصل وجہ لائنل میسی کی گرل فرینڈ انٹونیلا روکوزو بنی ہیں جن کے شکیرا کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں۔ جیرارڈ پیکیو کی سابق گرل فرینڈ نورا تھامس کی انٹونیلا قریبی دوست ہیں جو دونوں کے تعلقات کے خاتمے سے خوش نہیں تھیں۔