چارانٹرنیشنل ریسلر پاکستان پہنچ گئے

کھیل

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں شوق سے دیکھے جانے والے کھیل ریسلنگ کے چار غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پروفیشنل ریسلنگ کے چار انٹر نیشنل کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ۔پاکستان آنے والے ریسلرز میں برطانیہ کے کیٹو نی آئرن ،الجزائر کے یاسین عثمانی ،امریکہ کے کیفلیش گورڈن اور پاکستانی نژاد فرانسیسی بادشاہ خان پاکستان آئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں کھلاڑی اپنے دورے کے دوران مختلف تقریبات میں شریک ہونگے اور پاکستان میں ریسلنگ کے کھیل کو مزید اجاگر کریں گے ۔
”یہ ہیں اصلی فاتح۔۔۔!“ جاوید آفریدی پی ایس ایل کی ٹرافی لے کر ایسے لوگوں کے درمیان پہنچ گئے جو اسے چھونے کا خواب دیکھتے تھے، وہ کام کر دکھایا جو آج سے پہلے کسی نے نہ کیا