پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ، وزیر داخلہ نے معطل کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی

کھیل

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں معطل کھلاڑیوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دیدی ہے۔

معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ایف آئی اے کے سینئر افسران سمیت ایڈووکیٹ جنرل بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پانچوں کھلاڑیوں خالد لطیف، شرجیل خان، محمد عرفان، شاہ زیب حسن اور ناصر جمشید کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات کیلئے جو بھی اقدامات اٹھانے پڑیں گے، اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل کی ہر پہلو سے شفاف، غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں اور زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کر کے پاکستان کا نام بدنام کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ اس سکینڈل میں ملوث کسی بھی شخص سے کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے جبکہ بکیز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔