گھانا کے ریفری جوزیف اوڈارٹی پر میچ فکسنگ کا الزام،تاحیات پابندی لگادی گئی:ترجمان فیفا

کھیل

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان فیڈرل انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) کا کہنا ہے کہ گھانا کے ریفری جوزیف اوڈارٹی پر میچ فکسنگ کا الزام ثابت ہوگیاہے جس کے بعد ان پر تاحیات پابندی لگادی گئی ہے۔

سائنسدانوں نے خوبصورت مرد یا خاتون سے شادی کرنے کا انتہائی شرمناک نقصان بتادیا، جدید تحقیق میں ایسا انکشاف کردیا جس کے بارے میں کبھی کسی نے سوچا بھی نہ تھا

تفصیلات کے مطابق جوزیف اوڈارٹی نے  فٹبال ورلڈ کپ 2018  کے لئے جنوبی افریقااورسینیگال کے مابین کھیلے جا نے والے کوالیفائینگ  میچ میں   گڑبڑ کی تھیجس کے بعد انہیں 3ماہ کے لئے معطل کیا گیا تھا لیکن تحقیقات کے بعد الزام ثابت ہونے پر ریفری  پر تا حیات پابندی لگا دی گئی ہے جس کے بعد وہ اب فٹبال سے متعلقہ کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔فیفا کا کہنا تھا کہ فٹبال کی سا لمیت کی حفاظت کے لئے میچ  فکسنگ کرنے پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی کو اپنایا جائے گا۔