پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 4 رنز سے شکست
جوہانسبرگ(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 4 رنز سے ہرادیا جس کے بعد اسے 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے نیو وینڈررز گراو¿نڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان محمد حفیظ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ جنوبی افریقی اوپنرز نے ٹیم کو 72 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، کوئینٹن ڈی کوک نے سب سے زیادہ 43 جبکہ ہاشم آملہ نے 31 رنز بنائے، پروٹیز کپتان فاف ڈوپلیسی نے 22 جبکہ ڈیوڈ ملر نے 19 رنز اسکور کئے اور ناٹ آو¿ٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور جنید خان نے 2،2 جبکہ شاہد آفریدی اور بلاول بھٹی نے ایک ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔پاکستان نے 154 رنز کے تعاقب میں 9.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز ہی بنائے تھے کہ بارش نے ایک بار پھر میچ میں خلل ڈال کر اسے روکنے پر مجبور کردیا۔