بنگلہ دیش میں جاری پرئیمر لیگ کے دوران 5بھارتی شہریوں کوجوئے میں ملوث ہونے پر ملک بد ر کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش میں جاری پرئیمر لیگ کے دوران 5بھارتی شہریوں کوجوئے میں ملوث ہونے پر ...
بنگلہ دیش میں جاری پرئیمر لیگ کے دوران 5بھارتی شہریوں کوجوئے میں ملوث ہونے پر ملک بد ر کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش میں اس وقت بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) جاری ہے جس دوران بنگلہ دیش کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ بھارتی شہریوں کو ملک دربدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریاکودہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے والاملک قراردے دیا

پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخری روز کارروائی کرتے ہوئے ان شہریوں کو گرفتار کیا تھا جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے،ملزمان کوڈھاکہ کے شیر بنگال سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران گرفتار کیا گیا،گرفتار افراد میں سے دو افراد اس سے قبل بھی پولیس کی حراست میں رہ چکے ہیں۔
پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران 80 مشتبہ افراد کو جوئے ،فکسنگ اور بکیوں میں سے رابطے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا جس میں 10بھارتی شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -