چوتھے میچ سے پہلے ون ڈے رینکنگ جاری ہو گئی، پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے کیونکہ۔۔۔

چوتھے میچ سے پہلے ون ڈے رینکنگ جاری ہو گئی، پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے ...
چوتھے میچ سے پہلے ون ڈے رینکنگ جاری ہو گئی، پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق سری لنکا کیخلاف سیریز کی فتح کے بعد قومی کرکٹ ٹیم چھٹے نمبر پر آ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے،باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار
اس فہرست میں پہلے نمبر پر جنوبی افریقہ، بھارت دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ آئی سی سی کے مطابق بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نوویں، افغانستان دسویں، زمبابوے گیارہویں اور آئرلینڈ بارہویں نمبر پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”لاہور کے ٹی ٹوینٹی میچ کیلئے علیحدہ ٹیم بنائی جائے “ پاکستان میں ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنے سے انکار کرنے والے سری لنکن باولر مالنگا جب یہ درخواست لے کر اپنے وزیر کھیل کے پاس گئے تو آگے سے ایسا کرارا جواب مل گیا کہ جا ن کر پاکستانیوں کو بھی سری لنکا کے ساتھ دوستی پر فخر ہو گا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز سے پہلے سری لنکن ٹیم چھٹے نمبر پر جبکہ پاکستان ساتویں نمبر پر موجود تھی تاہم ابوظہبی میں جاری سیریز کے پہلے تین میچوں میں شکست کیساتھ سیریز کی فتح نے پاکستان کو چھٹے نمبر پر پہنچا دیا ہے جبکہ سری لنکن ٹیم ساتویں نمبر پر چلی گئی ہے۔

مزید :

کھیل -