شارجہ کا میدان ہمیشہ سے ہی پاکستان کے لئے اچھا رہا،خوش نصیب ہیں کہ آج اسی گراونڈ میں کھیل رہے ہیں جس کے خواب دیکھے تھے:سرفراز احمد
شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ شارجہ کا گراﺅنڈ پاکستان کے لئے ہمیشہ اچھارہا ہے، جب بچے تھے تو ٹی وی پر شارجہ کے میچز دیکھتے تھے، خوش نصیب ہیں کہ آج اسی گراونڈ میں کھیل رہے ہیں جسکے خواب دیکھے تھے۔
خاتون کی جعلی فیس بک آئی ڈی بنانے والے نوجوان کو جیل بھیج دیا گیا
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ میں فتح کے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آج ہماری ٹیم نے لنکن حریفوں کو ہر شعبے میں چاروں شانے چت کیا ہے۔ حسن علی بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کر رہے ہیں،حسن علی اٹیکینگ بولر ہیں اور وہ اپنے سینئر کے ساتھ بھی ہر میچ کے دوران مشورہ کرتے ہیں جبکہ بولنگ کوچ اظہر محمود نے بھی حسن علی کی بولنگ میں نکھار پیدا کیا۔محمد حفیظ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ پہلے بھی اس صورت حال کا سامنا کر چکے ہیں، امید ہے کہ ان کے بولنگ ایکشن کا معاملہ جلد حل کرلیا جائے گا۔