بھارتی ویمنز ٹیم کی نائب کپتان ہرمن پریت کور کی کرکٹ گراونڈ سے ریمپ پرانٹری

بھارتی ویمنز ٹیم کی نائب کپتان ہرمن پریت کور کی کرکٹ گراونڈ سے ریمپ پرانٹری
بھارتی ویمنز ٹیم کی نائب کپتان ہرمن پریت کور کی کرکٹ گراونڈ سے ریمپ پرانٹری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دہلی (آئی این پی)بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی نائب کپتان ہرمن پریت نے فیشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ دئیے ، میسور فیشن ویک 2017 میں وہ ریمپ پر اتریں تو دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

انگلینڈ نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 7وکٹوں سے شکست دے دی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ 2017 میں سنچری سکور کرنے والی ہرمن پریت کور نے ارچنا کی طرف سے ڈیزائن کیا گیا آسمانی نیلے رنگ لہنگا پہنا ہوا تھا اور وہ پہلی بار ریمپ پر چلتی ہوئی کافی گھبرائی ہوئی نظر آ رہی تھی، لیکن ان کے چہرے پر بکھری مسکراہٹ نے شو میں موجود تمام لوگوں کو تالیاں بجانے پر مجبور کردیا۔ہرمن پریت کور نے اس موقع پر کہا، "وہ پہلی بار ریمپ پر اتر رہی تھی اور اس وجہ سے، کافی نروس تھیں۔کچھ نیا اور مختلف کرنے کے لئے ہی انہوں نے سوچا کہ ریمپ پر کیوں نہ اترا جائے۔

مزید :

کھیل -