آئی سی سی نے سلمان بٹ کو دبئی طلب کر لیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کو دبئی طلب کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سلمان بٹ نے آئی سی سی میں درخواست جمع کروائی تھی جس میں انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ انہیں بھی محمد عامر کی طرح ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے جس پر آئی سی سی نے سلمان بٹ کو طلب کر لیاہے ۔
سلمان بٹ کا کہناہے کہ آئی سی سی چھ سے سات روز میں تاریخ دے گا اس پر دبئی روانہ ہوں گا ۔واضح رہے کہ سلمان بٹ پر 2010میں سپاٹ فکسنگ کے الزام میں پابندی لگائی گئی تھی ۔