ویرات کوہلی نے اپنے ہی ہم وطن بلے باز کو میدان میں گالیاں دے ڈالیں، پھر نوجوان بلے بازنے ایسا کام کر دیا کہ بھارتی کپتان پوری دنیا کے سامنے شرمندہ ہو گئے

کھیل

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور نے گجرات لائنز کو شکست تو دیدی مگر گجرات لائن کے کھلاڑی ایشان کشن نے ہدف کے تعاقب میں ایسی عمدہ بیٹنگ کی مخالف ٹیم کے پسینے چھوڑا دئیے اور ویرات کوہلی عادت کے ہاتھوں مجبور گالیاں دینے پر اتر آئے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
ایشان کشن ہدف کے تعاقب میں انتہائی عمدہ بیٹنگ کر رہے تھے اور اس دوران انہوں نے بہترین چھکے بھی رسید کئے جو آر سی بی کے کپتان ویرات کوہلی کو بالکل بھی پسند نہ آئے اور یہ اندازہ اس وقت ہوا جب سری ناتھ اروند گیند کر رہے تھے۔ انہوں نے ایک سلو باؤنسر پھینکا تو ایشان کشن نے اسے کھیلنے کے بعد چھوڑ دیا جس پر انہوں نے خود بھی افسوس کا اظہار کیا کیونکہ انہیں احساس ہو گیا تھا کہ یہ گیند بھی چھکا مارنے والی تھی۔ ویرات کوہلی نے آگے بڑھتے ہوئے نوجوان کھلاڑی کو گالی دے ڈالی اور یہ پوری دنیا میں میچ دیکھنے والے افراد نے یہ سب دیکھا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے نوجوان بلے باز ایشان کشن نے اپنے سینئر کھلاڑی ویرات کوہلی کی گالی کا جواب گالی سے تو نہ دیا البتہ انہوں نے اگلی گیند پر زوردار چھکا رسید کر کے ان کی ”بولتی بند“ کر دی اور ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ اچھا کرکٹر اپنی زبان سے نہیں بلکہ کھیل سے جواب دیتا ہے۔