برطانوی ایتھلیٹ جمیکا میں موٹر سائیکل حادثے میں ہلاک ہو گیا

کھیل

کنگسٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی ایتھلیٹ جرمین میسن موٹر سائیکل حادثے میںہلاک ہو گئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والے34سالہ ایتھلیٹ” جرمین میسن “جمیکا میں موٹر سائیکل حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ جرمین میسن نے بیجنگ اولمپکس 2008 ءمیں برطانیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا تھا۔
جمیکا کے وزیر اعظم اینڈریو ہولنس نے اپنے پیغام میں جرمین میسن کی اچانک ہلاکت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے.