پی ایس ایل کرپشن سکینڈل، شاہ زیب حسن پر بھی فرد جرم عائد کر دی گئی

کھیل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینٹی کرپشن ٹربیونل نے سپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت کے دوران شاہ زیب حسن پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائدکردی ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے قائم کئے گئے اینٹی کرپشن ٹربیونل کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن ٹربیونل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں سپاٹ فکسنگ کیس کی ابتدائی سماعت کی جس دوران شاہ زیب حسن پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے دوران جواریوں کے رابطہ کرنے کے بارے میں پی سی بی کو آگاہ نہ کرنے پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا اور ان پر فرد جرم عائد کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن ٹربیونل کی سماعت کے دوران کمیٹی کے چیئرمین جسٹس اصغر حیدر، کمیٹی کے ممبران لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ توقیر ضیائ، وسیم باری، پی سی بی کے ویجی لینس اور سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کرنل ریٹائرڈ محمد اعظم خان موجود تھے جبکہ شاہ زیب حسن اور ان کے وکیل بیرسٹر ملک کاشف رجوانہ پیش ہوئے۔
پریس ریلیز کے مطابق شاہ زیب حسن کو 18 مئی 2017ءتک جواب داخل کرانے کا موقع دیا جائے گا جس کے بعد پی سی بی کو 25 مئی تک اپنی صوابدید پر جواب جمع کرانے کی اجازت ہو گی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
واضح رہے کہ پی سی ایل کے پہلے ہی میچ کے بعد سپاٹ فکسنگ سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد شاہ زیب حسن، خالد لطیف، محمد عرفان اور شرجیل خان کومعطل کر دیا گیا تھا اور بعد ازاں ان کھلاڑیوں کو چارج شیٹ جاری کر دی گئی تھی۔