پہلا ٹیسٹ : پاکستان کیخلاف ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے

کھیل

جمیکا(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ  میں ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز کا اختتام 7 وکٹوں کے نقصان پر  244 رنز پر کیا ۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان ہولڈر  30 جبکہ بشو 23 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پی ایس ایل کرپشن سکینڈل، شاہ زیب حسن پر بھی فرد جرم عائد کر دی گئی

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپننگ جوڑی زیادہ دیر تک اپنے قدم کریز پر جما نہ سکی اور پہلے بلے باز بلے باز براتھ ویٹ بغیر کوئی سکور کیے ہی پویلیئن لوٹ گئے۔فاسٹ بولر محمد عامر نے 3 وکٹیں لیتے ہوئے بلے باز  شائی ہوپ  کو  2 رنز ،پویل کو 33 اور ہیٹمیئر کو 11 رنز پر پویلیئن کی راہ دکھائی۔وشال سنگھ 9رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض کی گیند پر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے ۔

ویسٹ انڈیز کے بلے باز چیس 63 رنز کی اننگز کھیل کر یاسر شاہ کے گیند پر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔ ساتویں آؤٹ ہونے والے ڈاؤوچ نے 56 رنز بناکر یاسر شاہ کی گند پر پویلین لوٹ گئے۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے   کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیتنے کے بعد  مخالف ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی،دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ٹیسٹ سیریز جیتنے کے لئے پر عزم ہیں ۔واضح رہے کہ  مصباح الحق اور بلے باز یونس خان اپنے کیریئر کی آخری سیریز کھیل رہے ہیں ، دونوں پلیئرز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان پہلے ہی کردیا تھا۔