فاسٹ بولر محمد عباس نے اپنی کارکردگی سے قوم کے دل جیت لئے ،پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر وکٹ لے اڑے

کھیل

جمیکا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ویسٹ ونڈیز کے درمیان کھیلے   جانے والے پہلے  ٹیسٹ میچ میں پہلی بار قومی ٹیم کا حصہ بننے والے فاسٹ بولر محمد عباس نے اپنی شاندار کاکردگی دکھا کر پاکستانی عوام کے دل جیت لئے ، اپنے پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر ویسٹ انڈیز کے بلے باز براتھ ویٹ کو پویلیئن کی راہ دکھا دی۔

پی ایس ایل کرپشن سکینڈل، شاہ زیب حسن پر بھی فرد جرم عائد کر دی گئی

تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپننگ جوڑی زیادہ دیر تک کریز پر اپنے قدم نہ جما سکی اور پہلے بلے باز براتھ ویٹ فاسٹ بولر محمد عباس کی گیند پر بغیر کوئی سکور کیے پویلیئن لوٹ گئے۔فاسٹ بولر نے اپنی شاندار کارکردگی سے ثابت کردیا کہ  وہ قومی ٹیم کا حصہ بن کر  پاکستان کو کامیابی دلوا سکتا ہے۔پہلی وکٹ کے گرتے ہی کالی ااندھی کو مشکلات کاسامنا کرنا پر گیا،جس کے بعد محمد عامر نے بھی 2 وکٹیں لے کر ٹیم کی پوزیشن کو مزید مضبوط کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محمد عباس سیالکوٹ سٹیلینز  اور پاکستان ٹیلی ویژن کرکٹ ٹیم  کی نمائندگی  کر چکے ہیں ،فرسٹ کلاس میچز میں اب تک 57 میچوں میں 244 وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں۔